25 جنوری ، 2012
کراچی …ملک کے شمالی علاقے ان دنوں شدید سردی کی لپیٹ میں ہے۔بدھ کو کالام میں موسم کاسردترین دن رہا اور درجہ حرارت نقطہ انجمادسے 17 ڈگری نیچے گرگیا۔بالائی علاقے بھی شدیدسردی کی لپیٹ میں ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق حالیہ بارشوں اور برف باری کے بعد بالائی اور شمالی علاقے شدید سردی کے زیر اثر ہیں۔پارا چنار میں درجہ حرارت منفی 14 ، اسکردو منفی 12 ، دیر منفی 10 ،گوپس،ہنزہ منفی 9 ڈگری ،استور منفی 8 ، قلات ،گلگت منفی 6 ،چترال منفی 5،کوئٹہ منفی 2 جبکہ مری کادرجہ حرارت منفی ایک ڈگری سنٹی گریڈرہا۔لاہورکادرجہ حرارت چار، اسلام آبادایک جبکہ کراچی میں درجہ حرارت اکیس ڈگری سنٹی گریڈرہا۔ اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان ،کشمیر ،مالاکنڈ ، ہزارا ڈویژن کے بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے جب کہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔