پاکستان
07 اپریل ، 2015

صولت مرزا کے الزامات کی تحقیقات ہونی چاہیے،فیصل واوڈا

صولت مرزا کے الزامات کی تحقیقات ہونی چاہیے،فیصل واوڈا

کراچی ........تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ صولت مرزا کے الزامات کی تحقیقات ہونی چاہیے،ایم کیوایم میں مسلح ونگ ہے۔ پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کا جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگوکرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ ہمارے لیے نشست اتنی اہم نہیں،کراچی کو آزاد کرانا چاہتے ہیں،ہم نہیں کہتے کہ پوری ایم کیوایم دہشت گرد ہے،ایم کیوایم میں 80 قتل کرنے کے بعد ایم این اے بنایا جاتا ہے،میں نے کوئی اشتعال انگیزبات نہیں کی۔

مزید خبریں :