دنیا
08 اپریل ، 2015

برطانوی انتخابات :کنزریٹو اور لیبر پارٹی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع

برطانوی انتخابات :کنزریٹو اور لیبر پارٹی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع

لندن .....برطانیہ کےعام انتخابات میں ایک ماہ رہ گیاہے۔کنزریٹواورلیبرپارٹی کےدرمیان کانٹے کامقابلہ ہونےکی توقعات ہیں ۔ کنزویٹو پارٹی سے تعلق رکھنےوالے برطانیہ کےوزیراعظم ڈیوڈکیمرن کوتوقع ہے کہ وہ معاشی میدان میں اپنی کارکردگی کی بنیادپرپھر الیکشن جیتنےمیں کامیاب ہوجائینگے، تاہم سروے کےمطابق ٹوریز کولیبرپارٹی سے سخت مقابلےکاسامناہوگا۔ ووٹرزکیلئے امیگریشن اور اقتصادی صورتحال سب سےاہم ہے اور لیبرپارٹی کے لیڈرایڈملی بینڈکو توقع ہے کہ وہ پچھلی بارٹوریزاورلبرل ڈیموکریٹس کےہاتھوں کھویاہوا الیکشن 7مئی کو باآسانی جیت لیں گے۔

مزید خبریں :