06 مئی ، 2012
ایسٹوریل … اعصام الحق اور روزے نے ایسٹوریل اوپن ٹینس کا ڈبلز ٹائٹل جیت لیا، فائنل میں نیویل اور میریرو کی جوڑی کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ایسٹوریل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ڈبل فائنل میں پاکستانی اسٹار اعصام الحق اور روزے کی جوڑی نے 7-5 اور 7-5 کے اسکور سے کامیابی حاصل کرکے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ نیویل اور میریرو کی جوڑی کو سخت مقابلے کے بعد اسٹریٹ سیٹس میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔