انٹرٹینمنٹ
11 اپریل ، 2015

معروف فلمی گلوکار احمد رشدی کو دنیا سے گزرے32 برس بیت گئے

معروف فلمی گلوکار احمد رشدی کو دنیا سے گزرے32 برس بیت گئے

کراچی.........پاکستان کے پہلے پاپ سنگر کا اعزاز حاصل کرنے والے معروف گلوکار احمد رشدی کی 33ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔احمد رشدی 24 اپریل 1934 کو حیدرآباد دکن میں پیدا ہوئے۔وہ 1954 میں کر کے پاکستان آئے - انہوں نے اپنے فنی کریئر کا آغاز ریڈیو پاکستان کراچی سے کیا۔احمد رشدی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے 1955 میں دیگر گلوکاروں کے ساتھ مل کر پاکستان کا قومی ترانہ پہلی مرتبہ گایا تھا،انہوں نے فلم انوکھی کے مقبول عام گانے بندر روڈ سے کیماڑی میری چلی ہے ،گھوڑا گاڑی سے شہرت حاصل کی۔فلم مہتاب کے گیت گول گپے والا آیا گول گپے لایا نے احمد رشدی کو صف اوّل کا گلوکار بنا دیا،یوں تو احمد رشدی نے لولی وڈ کے تمام ہیروز کے لئے گیت گائے لیکن چاکلیٹی ہیرو وحید مراد پر ان کی آواز کو موزوں ترین قرار دیا گیا۔دونوں فنکاروں کے تال میل سے فلم ارمان کا گیت اکیلے نہ جانا کو کون بھول سکتا ہے۔اسی طرح کچھ لوگ روٹھ کربھی، اے ابر کرم آج اتنا برس، ایسے بھی ہیں مہرباں، جیسے سیکڑوں نغمے وحید مراد کی بے مثال اداکاری اور احمد رشدی کی گائیگی کی بدولت امر ہوگئے۔11 اپریل 1983 کو آج ہی کے دن احمد رشدی کی رسیلی آواز ہمیشہ ہمیشہ کے لئے خاموش ہوگئی۔

مزید خبریں :