13 اپریل ، 2015
اسلام آباد..........سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔خیبر پختون خواہ اور آزاد کشمیر میں بھی سردی کم ہوگئی ہے ۔ سندھ اور پنجاب میں ایک بار پھر گرمی بڑھ رہی ہے۔ بلوچستان میں جعفرآباد، نصیرآباد، جھل مگسی اور سبی میں گرمی کی لہر برقرار ہے جس کے باعث ٹھنڈے مشروبات کا استعمال بڑھ گیا ہے ۔آزاد کشمیر ،خیبر پختونخوا کی بالائی وادیوں،دیر،چترال،سوات، کالام اورمالم جبہ میں سردی میں کمی آگئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران لاہورڈویژن میں چند ایک مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بار ش کا امکان ہے۔ گذشتہ روز سب سے زیادہ گرمی تربت میں پڑی جہاں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔