13 اپریل ، 2015
چمن ......چمن میںانٹرمیڈیٹ کے امتحان کے دوران ضلعی انتظامیہ کے چھاپوں کے خلاف طلباء مشتعل ہوگئے اور ڈگری کالج کے سامنے ٹائر جلا کر احتجاج کیا اور قومی شاہراہ ٹریفک کے لئے بلاک کردی ۔چمن میں جاری انٹرمیڈیٹ کے امتحان کے دوران ضلعی انتظامیہ کے چھاپوں کے خلاف طلباء مشتعل ہو گئے اور ڈگری کالج کے سامنےٹائر جلا احتجاج کرتے ہوئے کوئٹہ چمن شاہراہ آمدورفت کےلئے بند کر دی ،،مشتعل طلباء نے ڈگری کالج کے تمام گیٹ بند کر کے کالج میں درس وتدریس بھی معطل کر دیا جس سے آج ہونے والا کیمسٹری کا پرچہ شروع نہ ہو سکا ہے۔طلباء کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کا عملہ نقل کی روک تھام کے بہانے طلباء کو تنگ کرکے وقت ضائع کرتاہے جبکہ ڈی سی نعیم خان بازئی کا کہنا ہے کہ طلباء کو کسی صورت نقل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ڈگری کالج میں ایف اے،ایف ایس سی کے امتحانی ہال کے سو گز کی حدود میں دفعہ 144 نافذہے ۔