پاکستان
13 اپریل ، 2015

لاہور : لیسکو دفتر پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق ، 2 زخمی

لاہور : لیسکو دفتر پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق ، 2 زخمی

لاہور.......لاہورکےعلاقےباغبانپورہ میں لیسکو آفس میں فائرنگ میں ایک شخص ہلاک اور2 زخمی ہوئے۔ لیسکو دفتر پرحملےمیں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیاگیاہے۔پولیس ملزم کو نامعلوم مقام پر لے گئی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے فائرنگ قبضہ گروپ مافیا کے آصف عرف اچھی نے کی جسے زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔جاں بحق لیکسو ملازم کا نام منشا ہے۔وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے سکھ نہر کے قریب لیسکو آفس میں فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا اور ڈ ی آئی جی آپریشنز سے رپورٹ طلب کر لی۔وزیراعلیٰ نے واقعے میں ایک آپریٹر کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا۔وزیراعلیٰ نےزخمی افراد کو ہر ممکن طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ادھرسکھ نہر کے علاقے میں مشتعل افراد نے ملزم اچھی کےڈیرے پردھاوا بول دیا۔مشتعل افراد نے ڈیرے میں موجود فرنیچر اور دیگر اشیا کو آگ لگادی۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے اور مزید نفری طلب کر لی گئی ہے۔

مزید خبریں :