13 اپریل ، 2015
لاہور.......لاہور ہائی کورٹ میں گلوکار مہدی حسن مرحوم کے گھر چوری کیس کی سماعت کے دوران ان کی بہو رو پڑیں۔بہو کاکہنا ہے کہ پوری دنیا ان کے سسر کی عقیدت مند ہے مگر پولیس کیلیے وہ کچھ نہیں۔لاہور ہائی کورٹ نے شہنشاہ غزل مہدی حسن مرحوم کے گھر چوری کیس کی سماعت کی۔مہدی حسن کی بہو عمائمہ عارف عدالت میں پیش ہوئیں ۔عدالت نے ملزموں کی گرفتاری کیلیے مجاز عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست کو نمٹا دیا۔اس موقع پر عمائمہ عدالت میں ہچکیاں لے کر روتی رہیں ۔بعد میں میڈیا سے گفتگو میں عمائمہ کا کہنا تھا کہ ملزموں نے ان کے گھر کا صفایا کر دیا ۔عظیم گلوکار کے اعزازات بھی چوری کر لیے ،۔نامزد ملزم دندناتے پھرتے ہیں مگرپولیس انہیں پکڑنے کی جرات نہیں کرتی۔