13 اپریل ، 2015
کراچی........کراچی پولیس چیف غلام قادر تھیبو کا کہنا ہے کہ جو کام وزیرستان میں فوج نےکیا وہی کراچی میں پولیس اوررینجرز نے کیا۔ حالیہ آپریشن سے شہرکے حالات میں کافی فرق پڑا ہے۔ انہوں نے ان خیا لات کا اظہار کراچی میں ایک سیمینا سے خطاب میں کیا، انہوں نے کہا کہ کراچی میں اغوا برائے تاوان کی وارداتیں ختم ہوگئیں۔کراچی میں جاری آپریشن سے شہرکے حالات میں کافی فرق پڑا ہے۔ہم سب نے مل کر کراچی کو امن کا گہوارہ بنانا ہے۔ہماری تربیت عام جرائم کو روکنے کی ہے،دہشتگردی کا بڑا واقعہ کراچی ایئرپورٹ پر ہوا تھا، پراپرٹی کیسز کی تفتیش کرنا مشکل کام ہے۔