پاکستان
13 اپریل ، 2015

لاہور، ہائی کورٹ میں 17 سالہ لڑکی کی بازیابی کیس کی سماعت

لاہور، ہائی کورٹ میں 17 سالہ لڑکی کی بازیابی کیس کی سماعت

لاہور......لاہور ہائی کورٹ میں 17 سالہ لڑکی کی بازیابی کیس کی سماعت کے بعد فریقین کی خواتین کمرہ عدالت کے باہر لڑ پڑیں ۔سخت الفاظ کے تبادلے کے بعد دست و گریباں ہو گئیں۔لاہور ہا ئی کورٹ میں مصطفیٰ ٹاؤن کے بلال نے اپنی بہن ثمینہ کی بازیابی کے لیے درخواست دائر کی تھی۔عدالت نے درخواست کی سماعت کے بعد 16اپریل کو ثمینہ کو بازیاب کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم دیا ۔فریقین کی خواتین عدالت سے باہر آئیں تواحاطہ عدالت میں ایک دوسرے سے الجھ پڑیں اورسخت الفاظ کے تبادلے کے بعد گتھم گتھا اور دست و گریباں ہو گئیں ۔اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد بھی جمع ہو گئی ۔اس دوران عدالت میں موجود سیکیورٹی اہلکار پہنچ گئے اور انہیں چھڑا کر احاطہ عدالت سے نکال دیا۔

مزید خبریں :