دنیا
07 مئی ، 2012

فرانس میں صدارتی انتخاب:فرانسو اولاند نے سرکوزی کو شکست دے دی

فرانس میں صدارتی انتخاب:فرانسو اولاند نے سرکوزی کو شکست دے دی

پیرس ... فرانس میں صدارتی انتخاب کے غیرسرکاری نتائج کے مطابق سوشلسٹ پارٹی کے فرانسو اولاند نے 52 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل کرکے صدر سرکوزی کو شکست دے دی ہے۔ ان کی کامیابی پر حامیوں نے ملک بھر میں جشن منایا۔ موجودہ انتخابات میں ٹرن آوٴٹ 70 فیصد سے زیادہ رہا ہے۔ صدارتی انتخاب کے نتائج ناصرف فرانس بلکہ پوری دنیا پر اثر انداز ہوں گے۔ فرانس میں آباد پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ یہ انتخاب ان کیلیے بھی خاصی اہمیت کا حامل ہے۔ فرانس کے نئے صدر فرانسو اولاند نے اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ وہ امیروں پر ٹیکس اور غریبوں کی اجرت بڑھائیں گے۔قرض کا حجم کرنے کیلئے یورپ کا آپشن سادگی اپنانا نہیں بلکہ پیداوار بڑھانے کی جانب پیش رفت کرنا ہے۔سابق صدر نکولس سرکوزی نے انتخاب ہارنے کے بعد پارٹی کی قیادت چھوڑنے کا اعلان کردیا۔الیکشن کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرانس کے عوام نے اپنا انتخاب کرلیا ہے۔ اور یہ ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ انتخاب میں کامیابی کے بعد پیرس اور دوسرے شہروں میں عوام سڑکوں پر نکل آئے اور فتح کا جشن مناتے رہے۔ جوش وجذبے سے بھرپور عوام 1988 کے بعد کسی سوشلسٹ امیدوار کے صدر بننے کی خوشی میں کاروں کی چھتوں پر چڑھ گئے اور مختلف طریقوں سے خوشی کا اظہار کرتے رہے۔ عوام کا کہنا تھاکہ انہیں ملک میں تبدیلی کیلیے پانچ سال مل گئے ہیں۔

مزید خبریں :