پاکستان
14 اپریل ، 2015

ملک بھرمیں دو روز کےدوران گرمی کی شدت بڑھنے کا امکان

ملک بھرمیں دو روز کےدوران گرمی کی شدت بڑھنے کا امکان

اسلام آباد.......محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ملک بھر میں دو روز کے دوران گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ سندھ اور پنجاب کے علاقوں میں گرمیاں بڑھتے ہی ٹھنڈے مشروبات کا استعمال بھی بڑھ گیا ہے۔ گرمی کی وجہ سے برف اور موسمی پھلوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ ساتھ ہی گلے کا خراب ہونا، کھانسی، بخار اور پیٹ کے امراض بھی پھیل رہے ہیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ گرمی کا مقابلہ کرنے کے لیے پانی کا استعمال زیادہ سے زیاہ کیا جائے۔ بلوچستان میں بھی گرمی نے اپنا رنگ دکھانا شروع کردیا ہے۔ خاص طور پر میدانی علاقوں میں موسم میں شدت آگئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ آئندہ دو روز میں ملک کے اکثر علاقوں میں گرمی بڑھنے کی توقع ہے۔ جس کی وجہ سے ملک کے بیشتر علاقوں میں صورت حال خاصی شدید ہوسکتی ہے۔

مزید خبریں :