پاکستان
14 اپریل ، 2015

کوئٹہ میں دو مشتبہ افراد کی روکے جانے پر پولیس پر فائرنگ

کوئٹہ میں دو مشتبہ افراد  کی روکے جانے پر پولیس پر فائرنگ

کوئٹہ......کوئٹہ میں دو مشتبہ افراد نے روکے جانے پر پولیس پر فائرنگ کردی ۔ جوابی فائرنگ سے دونوں مشتبہ افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے ملزمان سے اسلحہ برآمد کرلیاپولیس کے مطابق یہ واقعہ سریاب کے علاقے میں پیش آیا جہاں موٹرسائیکل پر سوار دو مشکوک افراد تیزی سے جا رہے تھے کہ پولیس کی گشتی ٹیم نے انہیں روکنے کی کوشش کی، تاہم نہ روکنے پر پیچھا کیا اس دوران مشتبہ افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی اور پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں افراد زخمی ہوگئے۔ دونوں مشتبہ افراد کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا اور ایک پستول برآمد کر کے دونوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔جہاں دونوں مشتبہ زخمی افراد سے مزید تفتیش کی جاری ہے۔

مزید خبریں :