14 اپریل ، 2015
کراچی.......سندھ ہائیکورٹ نے نائن زیرو سے گرفتار ملزمان کواہلخانہ سے ملاقات کرانےکی اجازت دے دی۔سندھ ہائیکورٹ میں نائن زیرو سے گرفتار ملزمان سے ملاقات کے لیے درخواست کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت رینجرز کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 26 ملزمان کے خلاف پولیس مقدمات درج ہیں۔60 افراد 90 روز کے لیے رینجرزکے نظر بندی مرکز میں ہیں۔عدالت نے گرفتار ملزمان کی اہلخانہ سے ملاقات کرانےکا حکم دیتے ہوئے کہاکہ قانون کے مطابق ملزمان کی قریبی عزیزوں سے ملاقات کرائی جائے ۔درخواست ایم کیوایم لیگل ایڈ کمیٹی کے رہنما گل فراز خٹک اور دیگر دائر کی تھی۔