پاکستان
14 اپریل ، 2015

جیکب آباد میں نویں کے پرچے کے دوران ویجیلنس ٹیم کا چھاپا

 جیکب آباد میں نویں کے پرچے کے دوران ویجیلنس ٹیم کا چھاپا

کراچی...... سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات میں نقل کا سلسلہ جاری رہاطلبہ نقل کا مواداور کتابیں لاکر سرعام نقل کرتے رہے ، کئی طلبہ کو پکڑ لیا گیا۔ ادھر محکمہ تعلیم کے ہدایت پر بلوچستان میں انٹرمیڈیٹ کے تمام امتحانی سینٹروں کے حدود میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔میرپور خاص میں میٹرک کے امتحانات میں آج بھی طلبہ و طالبات کھلے عام امتحانی مراکز کے اندر نقل کرتے رہے۔کاپی مافیا نے امتحانی مراکز کے اردگرد ہجوم لگارکھا ہے اور امیداروں کی سرعام مدد کی ۔ثانوی اور اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ لاڑکانہ کی جانب سے آج کیمسٹری کے پرچہ ہونے کے دوران مختلف امتحانی مراکز میں نقل کا سلسلہ جاری رہا ۔بورڈ کی نگراہ ٹیموں نے مختلف امتحانی مراکز میں چھاپہ مار کر 50 طلبا کو نقل کرتے ہوئے پکڑلیا اور امتحان دینے سے روک لیا ۔جیکب آباد میں کیمسٹری کے پرچے کے دوران گورنمنٹ بوائزہائی اسکول اورکےجی گرلزاسکول میں ویجیلنس ٹیم نے چھاپہ مارا اور نقل کرانےکےالزام میں 20 افراد کو پولیس کے حوالے کردیا۔سول لائن تھانےمیں بند کردیا۔ تعلیمی بورڈ حیدر آباد کے تحت نواب شاہ میں نویں جماعت کے بیالوجی کے پرچہ میں کھل عام نقل ہوئی ، امتحانی مراکز میں موبائل فون کے ذریعے طلبا نقل کرنے میں مصروف رہے ۔ ادھر سکھر ، گھوٹکی ، میں بھی نقل مافیا کا راج رہا ۔ محکمہ تعلیم کے مطابق بلوچستان بورڈ کے زیر اہتمام ایف اے، ایف ایس سی کے سالانہ امتحانات میں امتحانی سینٹروں کے حدود میں دفعہ 144 نافذر دی گئی ہے جہاں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کر کے نقل فراہم کرنے والوں کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہے۔

مزید خبریں :