پاکستان
14 اپریل ، 2015

لاہور میں خواجہ سعد رفیق نے ہزارہ ایکسپریس ٹرین کا افتتاح کردیا

لاہور میں خواجہ سعد رفیق نے ہزارہ ایکسپریس ٹرین کا افتتاح کردیا

لاہور ........وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی سلامتی کو خطرے پر خاموش نہیں رہیں گے ، تاہم پراکسی وار کے قائل نہیں ، جذبات کےساتھ عقل سے بھی کام لینا ہے۔لاہور میں ہزارہ ایکسپریس کے نئے فریٹ کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ حرمین شریفین کی سرزمین ہماری سجدہ گاہ ہے۔پاکستان کی طرح سعودی عرب کی جغرافیائی حدود بھی اتنی ہی عزیزہیں ۔جوڈیشل کمیشن سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ یہ عمران خان کی ضد تھی ورنہ اس کی ضرورت ہی نہیں تھی ۔عمران خان کی انا ریاست سے بھی بڑی ہو گئی تھی ۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں آپریشن جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہے۔ایم کیو ایم سمیت کوئی سیاسی جماعت ہدف نہیں ۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت نے آخری سانسوں پر چلنے والے ریلوے کو بحال کر دیا ہے۔ہر شعبے میں زیادہ سے زیادہ سہولتیں دی جا رہی ہیں۔

مزید خبریں :