14 اپریل ، 2015
لاہور......دس واں نشان حیدر فلڈ لٹ ہاکی ٹورنامنٹ پاکستان واپڈا نے جیت لیا ،فائنل میں پی آئی اے کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست ہوئی۔ بہاولپور کے اولمپیئن مطیع اللہ خان ہاکی ا سٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل کو دیکھنے تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی، میچ مقررہ وقت میں ایک، ایک گول سے برابررہا جس کے بعداُس کو فیصلہ کن بنانے کے لیے پنالٹی شوٹ آؤٹ کا سہارا لیا گیا جس میں واپڈا نے پی آئی اے کو چار کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دیدی، فائنل کےاختتام پر فاتح ٹیم کو ٹرافی کے علاوہ ایک لاکھ روپے اور رنرزاپ کو پچاس ہزار اور ٹرافی دی گئی ، اس رینکنگ ٹورنامنٹ میں ملک بھرکی 12 ٹاپ ٹیموں نے شرکت کی۔