14 اپریل ، 2015
لندن .......لندن پولیس نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے بارے میں بھی پوچھ گچھ کی۔ ٓذرائع کے مطابق لندن پولیس نے الطاف حسین سے ڈاکٹر عمران فاروق کے بارے میں پہلی بار سوالات کیے۔الطاف حسین سے سرفراز مرچنٹ، طارق میر، ایم انور اور تفتیش میں شامل دیگر افراد سے تعلقات سے متعلق بھی سوالات کیے گئے۔