14 اپریل ، 2015
دبئی.......پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے والد آصف علی زرداری سے دبئی میں ملاقات کی ہے۔ ترجمان پیپلز پارٹی کے مطابق اس موقع پر بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ میرے اور والد کے درمیان کوئی اختلاف نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں پارٹی پالیسیوں پر عمل درآمد کرنے کا پابند ہوں۔ترجمان کے مطابق ملاقات میں میڈیا پر خود سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیا۔بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ مناسب وقت پرپارٹی کی فرنٹ لائن پرہوں گا،والد کےساتھ مل کر پارٹی کو مزیدمستحکم کرنے کیلئےکام کروں گا۔