پاکستان
07 مئی ، 2012

لاہور:بس کی ٹکر سے بچہ جاں بحق،تین بسیں جلا دی گئیں

لاہور:بس کی ٹکر سے بچہ جاں بحق،تین بسیں جلا دی گئیں

لاہور… لاہور کے علاقے دھرم پورہ انڈر پاس پر ایک طالب علم چلتی بس سے گر کر ہلاک ہو گیا،جس پر مشتعل طلباء نے 3بسو ں کو آگ لگا دی اور احتجاج کرتے ہوئے کینال روڈ پر ٹریفک بلاک کر دی،،پولیس نے5طالب علموں کو حراست میں لے لیا ہے۔ دھرم پورہ انڈر پاس پر یہ حادثہ صبح8بجے پیش آیا،،احتجاجی طلباء کے مطابق بس کنڈکٹر نے چلتی بس کا دروازہ بند کیا،جس سے بس کے دروازے میں کھڑا ٹیکنیکل کالج گلبرگ میں فورتھ ایئر کا طالب علم تابش اسلم گر گیا اور بس کے پہیے تلے آ کر کچلا گیا، واقعے کے بعد طلباء مشتعل ہو گئے،جنہوں نے3بسوں کو آگ لگا دی،مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک بلاک کر دی اور پتھراوٴ کرکے آگ بجھانے کیلئے آنے والی ریسکیو1122کی گاڑی بھی توڑ دی،،پولیس نے بسوں کو آگ لگانے اور پتھراوٴ کرنے کے الزام میں5طلباء کو حراست میں لے لیا ہے۔

مزید خبریں :