دنیا
15 اپریل ، 2015

ہلیری کلنٹن نے صدارتی امیدوار کی دوڑ کیلئے مہم کا آغاز کردیا

ہلیری کلنٹن نے صدارتی امیدوار کی دوڑ کیلئے مہم کا آغاز کردیا

واشنگٹن.........سابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے صدارتی امیدوار کی دوڑ کے لیے اپنی مہم کا آغاز کردیا ہے۔ امریکی ریاست آئیوا میں انہوں نے ایک کالج کا دورہ کیا اس کے علاوہ کافی شاپ میں مقامی افراد سے گفتگو بھی کی۔ ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ وہ صدارتی دوڑ میں اسی لیے شامل ہورہی ہیں کہ وہ سمجھتی امریکہ اور ان کے اہل خانہ کو ایک ایسا شخص چاہئے جو ان کے بارے میں بات کرسکے اور میں وہ شخص بننا چاہتی ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم آنے والے کل کے معاشرے کی تعمیر کریں، ہمیں خاندانوں اور کمیونیٹیز کو مضبوط بنانا ہوگا۔ اس کے علاوہ ہمیں اپنے غیر فعال سیاسی نظام کو بھی درست کرنا ہوگا۔

مزید خبریں :