دنیا
15 اپریل ، 2015

الیکشن مہم،وزیراعظم کیمرون بچی کا سوال سن کر گھبرا گئے

الیکشن مہم،وزیراعظم کیمرون بچی کا سوال سن کر گھبرا گئے

لندن ......برطانیہ میں الیکشن مہم کے دوران وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون 10برس کی بچی کا سوال سن کر گڑبڑا گئے،جواب نہ بن پڑا تو آئیں بائیں شائیں کرنے لگے،جو سوال بڑے بڑے صحافی نہ پوچھ سکے وہ الیکشن مہم کے دوران برطانوی وزیر اعظم سے ایک بچی نے پوچھ لیا۔مانچسٹر کی رہنے والی دس برس کی ریمانے وزیراعظم سے پوچھا کہ "اگر آپ الیکشن میں اپنے علاوہ کسی دوسرے سیاست دان کو چنتے ہیں تووہ کون ہوگا؟۔ ڈیوڈ کیمرون سوال سن کرتھوڑے گڑبڑا گئے ۔بعد میں اپنی بات جاری رکھتے ہوئے بولے کہ اگر وہ یہ سمجھتے کہ ان کے علاوہ کوئی اور انتخابات جیت سکتا ہے تو وہ انتخابات میں حصہ ہی نہیں لیتے،اس لئےاس سوال کا جواب دینا ان کے لئے مشکل ہے۔ملاقات کے آخر میں کیمرون نے بچی کے سوال کو اپنی الیکشن مہم کے دوران پوچھا گیا ٹاپ question قرار دیا۔

مزید خبریں :