پاکستان
16 اپریل ، 2015

تربت واقعے نے ہمیں ہلاکر رکھ دیا،وزیراعلیٰ بلوچستان

تربت واقعے نے ہمیں ہلاکر رکھ دیا،وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ.......وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ امن وامان کےاقدامات کے باوجود تربت کا واقعہ پیش آیا۔اس واقعہ نے ہمیں ہلاکر رکھ دیا،تاہم تربت واقعہ کے بعد ترقیاتی منصوبوں پر کام کو نہیں روکا جارہا۔مزدوروں کی سیکورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ انہیں سیکورٹی دینا ہماری زمہ داری ہے۔کوئٹہ میں سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کےزیراہتمام ماحولیات اور بائیو سائنس کے موضوع پر پہلی بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت میں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ بلوچستان میں بہتری آئِے۔تربت میں مزدوروں کی سیکورٹی پر معمور لیویز اہلکار گرفتار ہیں۔ان سے تفتیش کی جارہی ہے۔امن وامان کےحوالے سے ان کا کہنا ہے کہ ہمارا پلان ہے کہ آئندہ پورے صوبے کی کوسٹل بیلٹ کو اے ایریا بنادیں۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ صوبے میں کوئی بڑا آپریشن ہونےجارہاہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ خضدار اور مستونگ کےعلاقوں میں لیویز فورس کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے، تاہم اسے مزید منظم کیاجارہاہے۔ ہمارا ترقیاتی بجٹ کم ہے۔غیر ترقیاتی اخراجات زیادہ ہیں ہمارا پلان ہے کہ آئندہ پورے مکران کو اے ایریا بنادیں۔

مزید خبریں :