16 اپریل ، 2015
لاہور......وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ غیر حاضری سمیت مختلف الزامات پر ریلوے کے 151 ملازمین کو برطرف کردیا گیا ہے۔سینیٹ کے اجلاس میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی جانب سے بتایا گیا کہ پاکستان ریلوے میں جون 2013 سے اب تک 762 ملازمین بھرتی کیے گئے ہیں ۔غیر حاضری ، غلط چال چلن ، بد عنوانی اور خورد برد کے الزامات پر 151 ملازمین کو برطرف کیا گیا ہے ۔ خواجہ سعد رفیق کی جانب سے ایوان کو بتایا گیا کہ ہنرمند افرادی قوت کے خلیجی اور عرب ممالک جانے کے باعث ریلوے میں ڈپلومہ انجینئروں کی کمی ہے۔