16 اپریل ، 2015
کراچی......کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کے ڈی اے کے ڈائریکٹر سمیت4ملزموں کو 90روزہ ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں دے دیا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں کے ڈی اے ڈائریکٹرنجم الزماں سمیت4ملزمان کو پیش کیا گیا۔ملزمان نجم الزماں،محمد علی ،محمد انور اور عبدالقوی کو رینجرز نے گزشتہ روزگرفتار کیا تھا۔ملزمان پر لینڈ مافیا کی معاونت اورزمینوں پر قبضہ کا الزام ہے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزمان کو 90روزہ ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں دے دیا۔