پاکستان
16 اپریل ، 2015

کراچی :فائرنگ کا نشانہ بننے والی ڈاکٹر ڈیبرا لوبو خطرے سے باہر

کراچی :فائرنگ کا نشانہ بننے والی ڈاکٹر ڈیبرا لوبو خطرے سے باہر

کراچی ......فائرنگ کا نشانہ بننے والی ڈاکٹر ڈیبرا لوبو کی حالت خطرے سے باہر ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ڈیبرا کا آپریشن کامیاب رہا،ڈیبرا لوبو کو آج سہ پہر شہید ملت روڈ پر فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ڈاکٹر ڈیبرالوبو 15 سال سے جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج سے وابستہ ہیں۔اس حوالے سے امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ ہم نے میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں، واقعے کا جائزہ لے رہے ہیں۔

مزید خبریں :