پاکستان
16 اپریل ، 2015

کراچی میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے بھائی بہن جاں بحق

کراچی میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے بھائی بہن جاں بحق

کراچی........کراچی میں تیز رفتار ڈمپر کی زد میں آکر بھائی بہن ہلاک ہوگئے۔ 17سالہ نوجوان اپنی بہن کو میٹرک کے پرچے کیلئے امتحانی مرکز لے کر جارہا تھا، حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور فرار ہوگیا۔کراچی میں علم کی شمع روشن کرنے کیلئے گھر سے نکلنے والے بھائی اور بہن کی زندگی کا چراغ، آندھی کی رفتار سے آنے والے ڈمپر نے بجھادیا۔ المناک حادثہ گلشن معمار میں پیش آیا، 17سال احسن اپنی 13سالہ بہن غازیہ کو لے کر امتحانی مرکز جارہا تھا۔ ڈمپر کی ٹکر لگنے سے احسن اور غازیہ شدید زخمی ہوگئے، دونوں کو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن گہرے زخموں کے باعث ڈاکٹر سر توڑ کوشش کے باوجود ان کی زندگی نہ بچاسکے۔ حادثے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ دوسری طرف پولیس کی کارروائی روایتی تاخیر کا شکار ہے اور ابھی تک اس بات کا تعین ہی نہیں کیا جا سکا کہ موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر ڈمپر نے ماری یا کسی اور گاڑی نے؟ جائے حادثہ پر ابھی تک پولیس افسروں نے بھی پہنچنے کی زحمت نہیں کی۔

مزید خبریں :