16 اپریل ، 2015
سلام آباد....... بلوچستان کے مسئلے پر آرمی چیف کےبیان کی باز گشت آج پارلیمنٹ میں بھی سنائی دی۔ سینیٹر سعید غنی کا کہنا ہے کہ اگر کوئی ملک دراندازی میں ملوث ہے تو سول، ملٹری قیادت متحد ہو کر ہی مقابلہ کر سکتی ہے۔ سینیٹر خوش بخت شجاعت کہتی ہیں کہ آرمی چیف نے بلوچستان کے حالات خراب کرنے والوں کو بھر پور پیغام دیا ہے۔