پاکستان
07 مئی ، 2012

کے ای ایس کا صارفین کو آئندہ ماہ ریلیف دینے کا فیصلہ

کے ای ایس کا صارفین کو آئندہ ماہ ریلیف دینے کا فیصلہ

کراچی …کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کے صارفین کو فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی نرخوں میں فی یونٹ 85 پیسے کا ریلیف آئندہ مہینے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔نیپرا حکام کے مطابق ستمبر 2011ء کے ٹیرف میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت ، کے ای ایس سی کا ٹیرف 85 پیسے فی یونٹ کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، بجلی صارفین کو یہ ریلیف آئندہ ماہ ، جون کے بلوں میں دیا جائے گا۔ نیپرا کے مطابق بجلی نرخ میں اس ماہانہ کمی کا اطلاق لائف لائن اور زرعی صارفین کیلئے نہیں ہوگا ۔

مزید خبریں :