17 اپریل ، 2015
سکھر......سندھ بھرمیں ہونےوالےمیٹرک امتحانات میں آج دسویں جماعت کا آخری پیپر شروع ہوگیا ہے۔سکھر کے کئی امتحانی مراکز میں ریاضی کا پرچہ شروع ہونے سے 15 منٹ پہلے ہی کمرہ امتحان سے باہر آگیا جس کے بعد نقل مافیا سرگرم ہوگئی ۔ آج بھی کئی امتحانی مراکز پر کھلے عام نقل کا سلسلہ جاری ہے ۔ کندھ کوٹ کےسرکاری اسکول میں بھی پرچہ کمرہ امتحان سے باہر آگیا ۔ 6 جعلی امیدواروں کو پیپر دیتے ہوئے دھر لیا گیا ۔ کشمور کے امتحانی مرکز سے بھی 5 جعلی امیدوار پکڑے گئےجبکہ شکار پور میں نقل کرانے والے 30 افراد کو حراست میں لیا گیا۔