17 اپریل ، 2015
لاہور........ لاہورہائی کورٹ نے سگنل فری کوریڈور منصوبے کو کالعدم قرار دے دیا ۔جسٹس منصور علی شاہ نے جیل روڈ سگنل فری کوریڈور منصوبہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے منصوبے کوغیرقانونی قرار دے دیااور ایل ڈی اے کو حکم دیا ہے کہ فوری طور پر منصوبے کی جگہوں سے مشینری اٹھائے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی کاسرٹیفکیٹ حاصل کیےبغیرمنصوبہ شروع کیاگیا ،عدالت متعلقہ افسران کےخلاف کارروائی کرے۔ جسٹس منصور علی شاہ نےمختصرفیصلہ سناتے ہوئے سگنل فری کوریڈور منصوبہ غیرقانونی قرار دیا اور کہا کہ ایل ڈی اےکاکام کنٹریکٹرکی نگرانی ہے،ترقیاتی منصوبےشروع کرنانہیں ،ترقیاتی منصوبے بنانا ضلعی حکومت کا کام ہے۔