17 اپریل ، 2015
واشنگٹن ........امریکی ارکان کانگریس نے دورے پر گئے ہوئے پاکستانی ارکان پارلیمان سے ذکی الرحمان لکھوی کے معاملے پر سوال جواب کیا۔واشنگٹن میں پاکستان اور امریکی ارکان پارلیمنٹ کے وفود کی ملاقات کے دوران پاکستانی وفد سے پوچھا گیا کہ ذکی الرحمان لکھوی پر فردجرم کیوں عائد نہیں کی گئی ۔ اس پر پاکستانی پارلیمانی وفد کا جواب تھا کہ بھارت نے ابھی تک ذکی الرحمان لکھوی کے خلاف پاکستان کو شواہد فراہم نہیں کئے ۔لکھوی کا معاملہ ڈیوڈ ہیڈلے اور اجمل قصاب سے مختلف نہیں۔ بھارت کو لکھوی کے خلاف شواہد فراہم کرنا ہوں گے۔ پاکستانی وفد نے تین روزہ دورے کے دوران اپنے امریکی ہم منصبوں کو ضرب عضب اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کیا۔