17 اپریل ، 2015
پشاور ........ پشاور میں رنگ روڈ پر اچینی بالا میں بارودی مواد پھٹنے سے دھماکا ہوا ۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق رنگ روڈ پر نواحی علاقہ اچینی بالا میں شرپسندوں نے سڑک کے درمیان گرین بیلٹ میں بارودی مواد نصب کر رکھا تھا۔ تاہم دھماکے سے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق بارودی مواد ایک کلوگرام وزنی تھا۔ دھماکے سے چند لمحے پہلے سیکیورٹی فورسز کی گاڑیاں دھماکے کی جگہ سے گزری تھیں۔