17 اپریل ، 2015
کراچی..... فائرنگ سےزخمی ہونیوالی خاتون ڈیبرالوبو پرحملےکامقدمہ فیروزآباد تھانےمیں درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق مقدمہ ڈاکٹر ڈیبرا لوبو کے شوہر کی مدعیت میں نامعلوم افرادکے خلاف انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ ڈیبرالوبوگزشتہ روزشہید ملت روڈ پرنامعلوم افرادکی فائرنگ سےزخمی ہوگئی تھیں۔ڈیبرا لوبو کاتعلق امریکی ریاست کیلیفورنیا سے ہے، وہ گذشتہ کئی برسوں سے اپنے خاندان کے ہمراہ کراچی میں مقیم ہیں۔ڈیبرا لوبو 1996سےجناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج سے وابستہ ہیں، انہیں 1998میں کالج کا وائس پرنسپل بنایا گیا تھا۔