پاکستان
19 اپریل ، 2015

نئےپاکستان کاخواب کراچی کےبغیر پورا نہیں ہوسکتا،عمران خان

نئےپاکستان کاخواب کراچی کےبغیر پورا نہیں ہوسکتا،عمران خان

کراچی .......تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جب سے مہاجرکے نام پرسیاست ہوئی،مہاجرنیچے آگئے،کوئی بھی تحریک کراچی کے علاوہ شروع نہیں ہوتی تھی، کرکٹ اور ہاکی میں بھی مہاجر تھے، سارے بیوروکریٹس اچھے مہاجر تھے،کراچی میں خوف کی فضا ہے،جب کراچی آتا ہوں لوگ کہتے ہیں آیت الکرسی پڑھ کرجاؤ،جوڈیشل کمیشن کےفیصلےکےبعدجب الیکشن ہوگاپی ٹی آئی پنجاب،خیبرپختونخوا میں جیت جائیگی،قومی اسمبلی کی ایک نشست کیلیے کراچی آنے کی ضرورت نہیں تھی،نئےپاکستان کاخواب نئےکراچی کےبغیر پورا نہیں ہوسکتا، نوازشریف تین باروزیراعظم بنےہیں،کتنی مرتبہ کراچی آئےہیں۔انھوں نے ان خیالات کا اظہاراتوار کی شب کراچی میں عائشہ منزل پرتحریک انصاف کے ایک بڑے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،عمران خان نے کہا کہ مشکلیں طاقت ور بناتی ہیں ،میری والدہ کا خاندان 1947 میںبھارت سے ہجرت کرکے آیا تھا، لوگ کہتے ہیں اس شہر میں خوف ہے،نواز شریف سمجھتے ہیں پنجاب کو جیت لو تو وزیر اعظم بن جائیں گے،کراچی میں مہاجروں کے نام پرسیاست ہوتی ہے،انھوںنے کہا کہ اپنی بیوی کو اس لیےلےکرآیاکہ خواتین بھی ووٹ کے لیےنکلیں،مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے حمایت کرنے پر شکرگزار ہیں،عمران خان نے کہا کہ نبیل گبول نےکہا کہ پولنگ بوتھ خالی پڑےتھے،ایک لاکھ 40 ہزارووٹ کہاں سے آگئے،اب دیکھتے ہیں 23 اپریل کے دن آپ کو کتنے ووٹ پڑتے ہیں،اسی سال الیکشن ہوگا،قوم نے اپنے حق کے لیے 126 دن کا دھرنا دیا،لوگ 23 اپریل کو نئے کراچی کے لیے ووٹ دیں،اسمبلی میں گیدڑجمع ہوکرکچھ بھی کہیں فرق نہیں پڑتا،یمن کے مسئلے کی وجہ سے قومی اسمبلی میں گئے،جو خواب دیکھتا ہوں اسے پورا کرتا ہوں،1985 کے بعد مہاجروں کے نام پربندوق کی سیاست شروع ہوئی، لوگ کہتے ہیں اس شہر میں خوف ہے، جب تک سرمایہ نہیں آئے گا پاکستان آگے نہیں بڑھے گا،بڑے بڑے سرمایہ کار کراچی شہر کو چھوڑ کر جارہے ہیں، عمران اسماعیل الیکشن جیت گئےتوایک سیٹ آئے گی کوئی بڑی بات نہیں، روشنیوں کا شہرکراچی لسانیت کی نذرہوگیا،انھوں نے کہا کہ کراچی معاشی حب ہے ،جب تک سیاسی جماعتیں اپنے ساتھ مسلح ونگ رکھیں گی امن قائم نہیں ہوگا،الطاف حسین خطاب میں کبھی سنجیدہ ہوتےہیں تو کبھی روناشروع کردیتےہیں،اور کبھی گانا شروع کردیتے ہیں،ریہام کوکہاکہ لوگ الطاف حسین کی تقریرکیسےسنتے ہیں،الطاف بھائی اگرمیری تقریرسن رہے ہیں تو مائنڈ مت کرنا،دنیا میں ایسی مثال نہیں ملتی،جہاں لیڈرباہربیٹھا ہواورپارٹی اقتدارمیں ہو۔

مزید خبریں :