20 اپریل ، 2015
اسلام آباد.......وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ چین کے صدر شی چن پنگ کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں، چینی صدرعظیم رہنما ،پاکستان کے دوست اور بھائی ہیں،تمام پڑوسی ممالک کےساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں،پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند، سمندروں سےگہری اورشہد سےزیادہ میٹھی ہے۔وزیراعظم نوازشریف اورچین کے صدر مشترکہ پریس کانفرنس کر رہے تھے۔پریس کانفرنس میں وزیر اعظم نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان 51 معاہدوں پردستخط ہوئے،شنگھائی تعاون تنظیم میں رکنیت کیلئے حمایت پرچین کے شکر گزار ہیں، ہمارا عزم ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ مشترکہ طور پر لڑیں گے، ہمارے تعلقات کا اہم جزو مستقل مزاجی اور تسلسل ہے۔