20 اپریل ، 2015
اسلام آباد......چین کے صدرشی چن پنگ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کا مستقبل مشترک ہے، پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک پارٹنرشپ ہے،دونوں ممالک دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تعاون کررہے ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چینی صدر شی چن پنگ کا مزید کہنا تھا کہ میرا پاکستان کا پہلا دورہ ہے،پاکستانی قیادت کے ساتھ مل کر خوشی ہوئی،پاکستان کے دورے کا مقصدتعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔ چینی صدر نے کہا کہ چین دہشت گردی کے خاتمے کی پاکستان کی کوششوں کو سراہتاہے،پاکستان کے ساتھ تعلقات کوعملی اقدامات کے ذریعے مزید مستحکم کریںگے۔