21 اپریل ، 2015
میر پور.....نگلا دیش سے تین ون ڈے کی سیریز دو صفر سے ہارنے بعد اب دونوں ٹیموں کا سامنا ہے تیسرے اور آخری ون ڈے میں ۔شکست کی صورت میں پاکستان ٹیم رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر پہنچ جائےگی،میچ کل میر پور میں کھیلا جائےگا ۔پاکستان ٹیم نے اس میچ کو جیتنے کے لئے آج بھی بھرپور ٹریننگ کی ۔کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ ،بیٹنگ ،بولنگ اور فیلڈنگ کی مختلف ڈرلز کیں ۔فاسٹ بولر راحت ،،ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے ہیں ۔اس لیے انہوں آج بھی ٹریننگ نہیں کی ،ان کی جگہ عمر گل کو تیسرے ون ڈے میں موقع دیا جاسکتا ہے ،دوسری جانب پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی،احمد شہزاد،مختار احمد اور سہیل تنویر نے بھی ٹریننگ میں حصہ لیا۔