پاکستان
22 اپریل ، 2015

شخصیات کا بیان رکارڈ کرنے کیلئے پی ٹی آئی کی جوڈیشل کمیشن کو درخواست

شخصیات کا بیان رکارڈ کرنے کیلئے پی ٹی آئی کی جوڈیشل کمیشن کو درخواست

سلام آباد......تحریک انصاف نے 13شخصیات کا بیان ریکارڈ کرنے اور جرح کرنے کےلیے جوڈیشل کمیشن کو درخواست دی ہے۔ اس حوالے سےعمران خان نے کہا ہے کہ کل جوڈیشل کمیشن میں پیشی کے لیےسپریم کورٹ جاؤں گا ، جوڈیشل کمیشن کی کارروائی سے مینڈیٹ چوری کرنےوالوں کی نشاندہی ہوگی۔پاکستان تحریک انصاف نے37حلقوں کا ر یکارڈ سربمہر کرنے اور 2013ءکے انتخابات کے وقت پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ، چیف سیکریٹری اورٕ الیکشن کمیشن حکام کا بیان قلم بند کرنے سمیت جرح کے لیے 2مختلف درخواستیں جوڈیشل کمیشن میں جمع کرا دی ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے وکلاء کے مطابق جوڈیشل کمیشن کو 2013ء کے عام انتخابات سے متعلق تحریک انصاف کے وائٹ پیپر سمیت دیگر دستاویزات بطور ثبوت جمع کرائی گئی ہیں۔ تحریک انصاف کی طرف سے 37حلقوں کا ر یکارڈ سربمہر کرنے اور 2013ءکے انتخابات کے دوران پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ، نگراں چیف سیکریٹری، الیکشن کمیشن حکام اور نبیل گبول سمیت 13شخصیات کا بیان قلم بند کرنے اور ان پر جرح کے لیے 2 مختلف درخواستیں جوڈیشل کمیشن میں جمع کرائی گئی ہیں۔ جوڈیشل کمیشن جمعرات کی دوپہر ایک بجے سپریم کورٹ میں اوپن کارروائی کا آغاز کرے گا۔

مزید خبریں :