پاکستان
22 اپریل ، 2015

دھرنوں کی نحوست نہ ہوتی تو ملکی معیشت مزید مستحکم ہوتی، سعد رفیق

دھرنوں کی نحوست نہ ہوتی تو ملکی معیشت مزید مستحکم ہوتی، سعد رفیق

اہور........وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ دھرنوں کی نحوست نہ ہوتی تو ملکی معیشت مزید مستحکم ہوتی، موجودہ دور حکومت میں روپیہ ڈٹ گیا اور ڈالر پٹ گیا۔ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ایمانداری اور محنت سے کوشش کر کے ملکی معیشت کو سنبھالا دیا، میرٹ کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے سیاستدانوں سمیت بہت سے لوگوں کو ناراض بھی کیا۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عوام کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کو ووٹ دیں، ہمارے ہاتھ پاوں باندھ دیئے گئے ہیں، اپنے حلقے کے عوام سے بھی نہیں مل سکتے مجبوراً حلقے سے باہر بیٹھ کر پریس کانفرنس کرنی پڑ رہی ہے۔

مزید خبریں :