23 اپریل ، 2015
خیبر ایجنسی.......خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں 20 دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں میں3 خودکش حملہ آور بھی شامل ہیں۔کارروائی میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کونشانہ بنایا گیا۔کارروائی میں دہشتگردوں کے اسلحے کا ذخیرہ بھی تباہ کردیا گیا ہے۔