پاکستان
23 اپریل ، 2015

پشاور:تہکال میں سرچ آپریشن،5 افغان باشندوں سمیت 82مشتبہ افراد گرفتار

پشاور:تہکال میں سرچ آپریشن،5 افغان باشندوں سمیت 82مشتبہ افراد گرفتار

پشاور......پشاورکے علاقہ تہکال میں سرچ آپریشن کے دوران 82 مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیاگیا۔پولیس کے مطابق سرچ آپریشن تہکال کے علاقہ میں کیاگیا۔ سیکیورٹی فورسز اور لیڈیز پولیس نے بھی آپریشن میں حصہ لیا۔ آپریشن کے دوران 5افغان باشندوں سمیت 82مشتبہ افرادکو گرفتارکیاگیا۔ جبکہ جائیدادکے کوائف جمع نہ کرانے پر 25 افراد کو حراست میں لیاگیا۔ گرفتار افراد کو تھانہ تہکال منتقل کرکے مزید تفتیش کا سلسلہ شروع کردیاگیا ہے۔

مزید خبریں :