23 اپریل ، 2015
اسلام آباد........وزیر اعظم سعودی عرب کے ایک روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وزیر دفاع خواجہ آصف بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری بھی وفد کے ہمراہ ہیں۔وزیر اعظم سعودی فرما روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود اوردیگر سے ملاقاتیں کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی سعودی قیادت کیساتھ یمن بحران پر با ضابطہ بات چیت ہو گی ،وزیر اعظم کی سعودی عرب کی سلامتی امور پربھی با ضابطہ بات چیت ہو گی ۔ڈی جی ایم او اور ڈی جی آئی ایس پی آر بھی وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب گئے۔