پاکستان
23 اپریل ، 2015

پولنگ کا وقت 3 گھنٹے بڑھایا جائے ،فاروق ستار کا الیکشن کمیشن سے مطالبہ

 پولنگ کا وقت 3 گھنٹے بڑھایا جائے ،فاروق ستار کا الیکشن کمیشن سے مطالبہ

کراچی..........متحدہ قومی موومنٹ کے رہنمافاروق ستار نے کہا کہ اطلاعات ہے کہ ووٹ ڈالنے کی رازداری کو بھی پامال کیا جارہاہے۔کنورنويد بھاری اکثريت سے کامياب ہونےجارہےہيں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کی کامیابی کی شرح کم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ پولنگ کی رفتار کو تیز کیا جائے۔100سے زائد پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کا عمل دیر سے شروع ہوا۔ایم کیوایم کی کامیابی کےمارجن کو کم کرنیکی کوشش کی جارہی ہے،جو لوگ ووٹ ڈالنے آئے ہیں ان کی حوصلہ شکنی کی جارہی ہے،9 گھنٹے میں 6 سے7 ہزار ووٹ کیسے ڈالے جاسکتے ہیں۔ایک وقت میں ایک ووٹرجارہا ہے پھرایک کمرےمیں زیادہ پولنگ بوتھ کیوں۔الیکشن کمیشن کو انتخابی عمل میں سستی کے تاثر کو زائل کرنا ہوگا،انہوں نے مطالبہ کیا ڈبل سواری پر لگی پابندی کو ختم کیاجائے،جو بھی ووٹرووٹ ڈالناچاہتاہے اسے سہولت دی جائے، ووٹر کے آئینی حق کو یقینی بنایا جائے،ایک ووٹ ڈالنےمیں اتنا وقت لگنےکا مطلب کہیں کوئی خرابی ہے،کسی پولنگ اسٹیشن میں ایک گھنٹےمیں ایک ووٹ ڈلےگاایسا ممکن نہیں۔الیکشن کمیشن انتخابی عمل کی نگرانی کرےاور پولنگ کوشفاف بنائے،ووٹنگ کا عمل سست ہے، گرمی میں لوگوں کا امتحان لیا جارہا ہے۔ووٹنگ کا عمل سست کرکے لیڈ کم کرنیکی کوشش کی جارہی ہے۔شدید گرمی میں ووٹرز کو باہر آنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ امکان ہے کہ ہزاروں ووٹرزکو ووٹ دینےسے روکاجارہاہے۔ایم کیوایم کے ٹرن آؤٹ کو کم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :