23 اپریل ، 2015
لاہور.....لاہورکےعلاقےگوالمنڈی میں پولیس کے مبینہ تشدد سےہلاک ہونے والےنوجوان تاجرشہزادکا پوسٹ مارٹم میواسپتال میں ہوا۔پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر ہی معلوم ہو سکے گا کہ شہزاد کی موت تشددسے ہوئی یا دل کا دورہ پڑنے سے۔27سالہ شہزاد گوالمنڈی کیمرہ مارکیٹ میں کیمروں کے سپیئر پارٹس کا کام کرتا تھا،پولیس کےمطابق بدھ کی شام اس کی ایک خاتون سے تلخ کلامی ہوئی۔پولیس شہزادکوتھانے لےآئی جہاں طبیعت خراب ہونےپر اسے میواسپتال پہنچایاگیا،جہاں ڈاکٹروں نے شہزاد کی موت کی تصدیق کر دی،شہزاد کےورثاءنےمردہ خانے میں جمع ہوکرشدید احتجاج کیا۔لواحقین کاالزام تھاکہ شہزاد کی موت پولیس تشدد سے ہوئی ،ادھرپولیس کا مؤقف ہےکہ شہزاد کو دل کا دورہ پڑاجو جان لیوا ثابت ہوا۔لواحقین کے احتجاج پر وزیراعلیٰ شہبازشریف نےسی سی پی او لاہورسےواقعےکی رپورٹ طلب کرلی ہے۔