23 اپریل ، 2015
اسلام آباد......دفترخارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی فضائی حملوں کے خاتمے کا خیر مقدم کرتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم کادورہ سعودی عرب خطے کی بدلتی صوررتحال سے متعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ چین کے تعلقات سے خطے میں استحکام آئے گا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستانی کشتی سے متعلق معلومات کاتبادلہ نہیں کیا۔تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ کسی ملک کو دو ممالک کے تعلقات کو ویٹو کرنے کا اختیار نہیں۔