23 اپریل ، 2015
اسلام آباد........ چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اطلاعات ہیں ووٹنگ بالکل ٹھیک ہورہی ہے ، کراچی ضمنی انتخابات کیلیے محنت کی ہے، نتیجہ انشاءاللہ اچھا ہوگا، عمران اسماعیل سے بات ہوئی ہے اور کامیاب مہم پر مبارکباد دی ۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن میں تاریخی باتیں ہوئی ہیں، اصل ثبوت تھیلوں میں موجود ہی، ایم کیوایم اور مسلم لیگ(ن)کو جوڈیشل کمیشن نے طلب کرلیا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ہم یہ ثابت کریں گے کہ سازش اورمنصوبہ بندی سے دھاندلی کی گئی، اعتزاز احسن نے 70 حلقوں کے پولنگ مواد کا آڈٹ کیے جانیکا مطالبہ کیا۔