23 اپریل ، 2015
کراچی.........کراچی کے حلقے این اے 246 کے ضمنی انتخابات میں ووٹرز کا جوش و خروش دیکھنے میں آیا، 90 سالہ خاتون نے بھی ووٹ ڈالا۔90 سالہ خاتون مسز عشرت کو ووٹ ڈالنے کیلئے ان کے بیٹے گود میں اٹھا کر فیڈرل بی ایریا کے پولنگ اسٹیشن پہنچے۔مسز عشرت علوی کا کہنا تھا کہ ووٹ ڈالنا میرا حق ہے، ووٹ ضرور ڈالنا چاہئے۔