پاکستان
23 اپریل ، 2015

ہم پولنگ کے وقت میں اضافے کے مطالبے کیخلاف ہیں، حافظ نعیم

 ہم پولنگ کے وقت میں اضافے کے مطالبے کیخلاف ہیں، حافظ نعیم

کراچی............. امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے کہا ہے کہ ہم پولنگ کے وقت میں اضافے کے مطالبے کے خلاف ہیں، ہم ایم کیوایم،جعلی ووٹرز،الیکشن کمیشن سے مقابلہ کررہے ہیں، ہم نے 35 شکایات درج کرائی ہیں، میں پاکستان رینجرز کے اقدامات کی قدر کرتا ہوں۔ حافظ نعیم نے کہا کہ ایم کیوایم ایک بڑی مافیا بن چکی ہے، ہماری ریلی پر حملے بھی کیے گئے، جس کا ووٹ نہیں اس کو پولنگ اسٹیشنزکے باہر کھڑا کیا گیا، ہم نے 2سال پہلے کہا تھا یہ جعلی ووٹر لسٹ ہیں، ایم کیو ایم جعلی شناختی کارڈز کے ذریعے دھاندلی کررہی ہے، جماعت اسلامی کا مقابلہ ایم کیوایم سے ہی نہیں، پوری مافیا سے ہے، دہلی اسکول میں بجلی بند کرکے دھاندلی کرائی گئی۔

مزید خبریں :